عزیر بلوچ نے آصف زرداری کیلئے کتنی شوگر ملوں پر قبضے کیے؟ مراد سعید نے سنگین الزام عائد کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی):عزیر بلوچ نے آصف زرداری کیلئے کتنی شوگر ملوں پر قبضے کیے؟ مراد سعید نے سنگین الزام عائد کر دیا، وفاقی وزیر مراد سعید عزیر بلوچ کا 164 کا بیان قومی اسمبلی میں لے آئے۔ انہوں نے کہا عزیر بلوچ نے آصف زرداری کیلئے 14 شوگر ملوں پر قبضے کئے، بھتہ آصف زرداری اور فریال

تالپور کو جاتا تھا، لوگوں کو قتل کرنے کیلئے پولیس موبائل بھی استعمال کی۔قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مراد سعید کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا عزیر بلوچ کہتا ہے 2008 میں جب جیل میں تھا پیپلزپارٹی نے قیدیوں کا سربراہ بنایا، ایک جے آئی ٹی میں ہے کہ قبضہ کیا گیا جبکہ دوسری جے آئی ٹی میں ہے کہ کس کے کہنے پر کیا گیا۔ عزیر بلوچ نے پولیس مقابلے، اغوا برائے تاوان، تھانوں پر حملوں کا اعتراف کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close