وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں 250 بیڈ کے آئیسولیشن ہسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی):وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں 250 بیڈ کے آئیسولیشن ہسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح کردیا ہے۔مذکورہ آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر آج سے فعال ہوگیا اور اس کو

صرف40 روز میں مکمل کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسی مشکل صورتحال میں ایسا سینٹر بنانا ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ عید قرباں پر احتیاط کریں تاکہ کورونا وائرس کو کنٹرول کیا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ لاپرواہی کی صورت میں کورونا وائرس مزید بڑھے گا، عوام سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائیں۔آئیسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر میں 250 بیڈز کی سہولت موجود ہے۔ سینٹرمیں ریڈیالوجی اور پیتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ اور آتش خانہ بھی موجود ہے۔اسپتال میں حرارت، وینٹی لیشن اور سیوریج نظام بھی موجود ہے۔ اسپتال میں لیبارٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم، آگ اور دھویں کا پتہ لگانے کا نظام بھی موجود ہے۔ اسپتال کو کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ(NIH) کی جانب سے کلیدی بنیادوں پر آئسولیشن اسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سنٹر (IHITC) اسلام آباد میں تعمیر کیا گیا ہے۔جدید سہولیات سے آراستہ250 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال نہ صرف بہترین سازوسامان اور ادویات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے استعمال ہو گا بلکہ دیگر متعدی امراض کے علاج کے لئے بھی کارآمد ہے۔آئسولیشن ہسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سنٹر(IHITC) اسپتال میں ایک آئی سی یو، دو جنرل وارڈز، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، تشخیص، ریڈیالوجی اور پیتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ اور آتش خانہ شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close