عیدالاضحی پر کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ فیصلہ ہو گیا، اتنی کم چھٹیاں تاریخ میں پہلی بار ہوں گی

اسلام آباد(پی این آئی): وفاقی حکومت نے عید الاضحی ٰ پر ایک چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عیدالاضحٰی جمعہ کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹیاں ہونگی۔ وفاقی حکومت نے عید الاضحی ٰ پر ایک چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا کی روک تھام کے لئے ایس او پیز پر

عملدرآمد کے لیے کیا گیا ہے ۔ غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے اضافی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔اس سے اس سے قبل آج وزیر اعظم عمران خان نے قوم پر زور دیا کہ وہ عیدالاضحی کو سادگی کے ساتھ منائیں ، کورونا وائرس کے خلاف ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔پچھلی عید پرقوم نےلاپرواہی کی تھی۔ عیدالاضحٰی پرقوم لاپرواہی نہ کرے۔احتیاطی تدابیراختیار کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں