وزیر ریلوے ایک لاکھ ملازمین کہاں بھرتی کرینگے؟ چیف جسٹس کا سوال، شیخ رشید سے غلطی ہو گئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا جواب

اسلام آباد(پی این آئی):وزیر ریلوے ایک لاکھ ملازمین کہاں بھرتی کرینگے؟ چیف جسٹس کا سوال، شیخ رشید سے غلطی ہو گئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا جواب، سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ ازخود نوٹس کیس میں شیخ رشید کے بھرتیوں کے بیان پر حیرت کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا وزیر ریلوے ایک لاکھ

ملازمین کو کہاں بھرتی کرینگے ؟۔سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ریلوے کے پاس پہلے ہی 77 ہزار ملازمین ہیں۔وزیر ریلوے ایک لاکھ ملازمین کو کہاں بھرتی کرینگے۔ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا شیخ رشید سے شاید الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہوگئی۔چیف جسٹس نے سیکرٹری ریلویز کی سرزنش کرتے ہوئے کہا سیکرٹری صاحب آپ سے ریلوے نہیں چل رہی، ریلوے کے سیکرٹری، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں