میرپورماتھیلو (پی این آئی) صرف علی بابا نہیں پورا ٹبر مائنس ہوگا حکمران جماعت کی کارکردگی سے ظاہر ہورہاہے کہ وہ مائنس نہیں بلکہ ملکی سیاست سے ڈیلیٹ ہو گی صرف عوام نہیں سلیکشن کمیٹی کے سلیکٹرز بھی انکے کرتوتوں سے تنگ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق
سینیٹر حافظ حمداللہ نے جامعہ دارالعلوم میں مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد تقی عثمانیسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال مذہبی طبقے کو درپیش مشکلات اور حالات حاضرہ پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ علما نے مسجد کے منبر و محراب کے ذریعے قوم کی بہتر رہنمائی کی، ملک و قوم کے لئے دینی مدارس اور علما کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔ سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا کہ مشکل حالات اور مصائب و مشکلات سے نا آشنا نہیں ہمارے اصلاف نے انہیں مشکلات و مصائب کو جھیل کر ملا ، مدرسہ اور طالب کو تحفظ دیں ہم اسلام کے پیروکار ہیں دینی مراکز کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ بعد ازاں مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمدتقی عثمانی نے مولاناحافظ حمداللہ کو اپنے تصنیف شدہ کتاب کا تحفہ پیش کیا ۔ صرف علی بابا نہیں پورا ٹبر مائنس ہوگا حکمران جماعت کی کارکردگی سے ظاہر ہورہاہے کہ وہ مائنس نہیں بلکہ ملکی سیاست سے ڈیلیٹ ہو گی صرف عوام نہیں سلیکشن کمیٹی کے سلیکٹرز بھی انکے کرتوتوں سے تنگ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے جامعہ دارالعلوم میں مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد تقی عثمانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال مذہبی طبقے کو درپیش مشکلات اور حالات حاضرہ پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں