وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، حکومت نےنئی بھرتیوں کے عمل کو آئندہ دو سال کے روک دیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں کوروناوائرس کی وبا سے پیدا ہونے مالی بحران کے اثرات،پنجاب حکومت نے اساتذہ کی ستر ہزار سے زائد خالی نشستوں کو آئندہ دو سال کے لیے فریز کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےنئی بھرتیوں کے عمل کو آئندہ دو سال کے روک دیا،محکمہ صحت اور پولیس میں پہلے سے

منظور شدہ نشستوں پر ہی بھرتیاں ہوں گی،محکمہ سکول ایجوکیشن میں اب نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اساتذہ کی ستر ہزار سے زائد نشستیں خالی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق میانوالی اور ڈی جی خان میں پچھلے مالی سال میں منظور ہونے والی خالی نشتوں پر صرف بھرتی ہوگی۔ ذرائع کےمطابق بجٹ نہ ہونے کےباعث نئےمالی سال میں اب نئی بھرتیوں پر پابندی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں