کورونا وائرس سے صحتیاب ہونیوالوں کیلئے بری خبر، کسی بھی وقت موت واقع ہو سکتی ہے، ماہر ڈاکٹر نے خوفناک انکشاف کر دیا

نیویارک(پی این آئی) جن لوگوں میں کورونا وائرس کی علامات شدید ہوتی ہیں ان میں سے بیشتر کے پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور ماہرین قبل ازیں بتا چکے ہیں کہ یہ نقصان جلد ٹھیک ہونے والا نہیں۔ اب ڈاکٹروں نے اس کے متعلق ایک اور تشویشناک انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ڈاکٹر

سیسن رفیع اور دیگر ماہر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پھیپھڑوں کو پہنچنے والا نقصان ایک ٹائم بم کی طرح ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے اور اس متاثرہ شخص کی موت واقع ہو سکتی ہے۔ڈاکٹر رفیع کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے جو مریض وینٹی لیٹر پر رہ چکے ہیں ان کی بڑی تعداد میں پلمونری فائبروسس کی تشخیص ہو رہی ہے۔ یہ پھیپھڑوں کی ایسی بیماری ہے جو پھیپھڑوں کے ٹشوز تباہ ہونے سے لاحق ہوتی ہے اور جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والے جن مریضوں میں اس مرض کی تشخیص ہو رہی ہے ان کی موت ہونے کا خطرہ کینسر کی کئی اقسام اور دیگر کئی جان لیوا بیماریوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔ اس تشویشناک بات کے ساتھ ڈاکٹر رفیع نے یہ خوشخبری بھی سنائی ہے کہ ان کی کمپنی ایک ایسی دوا تیار کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے جو پلمونری فائبروسس کا مکمل علاج ہو گی اور اس دوا سے لوگوں کے پھیپھڑوں کو کورونا وائرس سے پہنچنے والے نقصان کو الٹ موڑا جا سکے گا اور ان کے پھیپھڑے پہلے جیسے صحت مند ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close