اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نےآئی ایل او کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے پاکستان کی کورونا سے نمٹنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ اور تجربات کے باہمی تبادلے پر زور دیا۔انہوں نےڈائریکٹرجنرل آئی ایل او کاکانفرنس کے انعقادپرشکریہ اداکیا۔آن لائن خطاب کرتےہوئے وزیر اعظم نےکہاایل اوکانفرنس کے
انعقاد پرڈائریکٹرجنرل کا شکرگزار ہوں۔انہوں نےکہایہ پوری دنیامیں مزدوروں کیلئےمشکل وقت ہے، لاک ڈاؤن نےمزدوروں کوسب سے زیادہ متاثر کیا،کورونا سے بچنے کیلئے ہم سب کو مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔انہوں نے کہالاک ڈاؤن ہوتے ہی متوسط طبقہ بے روز ہوگیا۔ انہوں نے کہا لاک ڈاؤن میں غریب خاندانوں کیلئےخوراک کی ضروریات بھی پوراکرنامشکل ہوگیا۔وزیراعظم نے کہاچھوٹےطبقےکی مشکلات دیکھتےہوئےہم نےسمارٹ لاک ڈاؤن کیا،عوامی اجتماعات، اسکولوں پرپابندی لگائی تاہم ہم نے تعمیرات اور زراعت جیسے شعبوں کو بند نہ کیا۔انہوں نے کہاہم نے چھوٹے طبقے کیلئے کیش پروگرام کاآغاز کیا،مختصر وقت میں پاکستان میں کبھی اتنی بڑی کیش گرانٹ نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاہمارےبرعکس بھارت نےکرفیو لگایا،وہاں بیروزگاری کی صورتحال ابترہوگئی۔ہمیں مل کر مزدوروں کیلئےمل کرمشترکہ حکمت عملی بناناہوگی۔انہوں نے کہابیرون ممالک مقیم شہریوں کیلئے بھی حکمت عملی بنانا پڑے گی.
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں