وفاقی حکومت نے ایک سال سے زائد عرصے سے خالی رہنے والی آسامیاں ختم کردیں

اسلام آباد(پی این آئی ) وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اورڈویژنوں میں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے خالی رہنے والی آسامیاں ختم کردی ہیں۔نجی نیوز چینل کے مطابق ختم کی جانے والی آسامیاں گریڈ ایک سے لے کر گریڈ 16 تک کی تھیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اورڈویژنوں کو مراسلہ جاری کردیا

ہے۔وفاقی وزارت خزانہ نے گزشتہ دنوں خالی آسامیوں کوختم کرنے کی سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو ارسال کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close