وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی وفات کی جعلی خبرسوشل میڈیا پر وائرل، گھنائونی سازش کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا؟ شاہ محمود قریشی نے خود ہی تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

اسلا م آباد(پی این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کےخلاف بھارتی لابی کی سازش۔ویکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے متعلق غلط خبریں پھیلا دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی لابی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف سازشوں میں لگ گئی۔اس بارے شاہ محمود قریشی نے

انکشاف کیا کہ ویکی پیڈیا پر میرے پیچ کی پروفائل کو تبدیل کیا گیا۔ میرے احباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا ۔میری وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ اللہ کا بہت شکر ہے میں بالکل خیریت سے ہوں اور صحتیابی کی طرف گامزن ہوں ۔میری صحت سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں ۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی لابی نے ان کے متعلق غلط خبریں پھیلانا شروع کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close