پشاور(پی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال،ترقیاتی کاموں پر بریفنگ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور بہتر بارڈر منیجمنٹ، باڑ لگانے کے عمل کی تعریف کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی
ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان کا استقبال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کو قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال،ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی، سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔پاک فوج کے سربراہ نے بہتر بارڈر منیجمنٹ،باڑ لگانے کے عمل کی تعریف کی اور کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سول انتظامیہ سے تعاون کو بھی سراہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں