بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کے معاملے پر قانونی کارروائی کے پیش کش کے جواب میں بھارتی حکومت نے اپنا وکیل پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جس کو پاکستان

نے رد کردیا ہے کیونکہ قواعد کے تحت صرف پاکستانی ہائی کورٹ کے لائسنس یافتہ وکلاء اس کیس میں پیش ہوسکیں گے، کلبھوشن یادیو یا اسکا وکیل رحم کی اپیل دائر کرسکتا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف نے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا، پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی بھارتی ہائی کمیشن اور کلبھوشن کے اہل خانہ سے ملاقات کرائی، پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کا موقع دیا تاہم کلبھوشن یادیو نے عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کر دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close