پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے لاہور میں اہم اجلاس، حکمت عملی طے کر لی

لاہور(پی این آئی)پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے لاہور میں اہم اجلاس، حکمت عملی طے کر لی۔پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کی زیر صدارت لاہور میں ایک اجلاس ہوا۔ جس میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے اور کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے تعاون

بڑھانے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں لاہور میں متعین چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن، وزارت خارجہ کے مدثر ٹیپو، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ عبدالکریم اور ایڈیشنل سیکریٹری صحت ڈاکٹر آصف طفیل بھی شریک ہوئے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری مومن آغا نے کہا کہ چین نے طبی ماہرین کی مدد سے کورونا وائرس پرقابو پایا ہے، کورونا کے خاتمے کیلئے پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کہا کہ چینی باشندوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس ایس او پیز اور سیکیورٹی پروٹوکول پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین، پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، چین اپنے تجربات کی روشنی میں پاکستان کو میڈیکل کے شعبے میں تکنیکی معاونت اور ہر قسم کا تعاون فراہم کرتا رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close