شہباز شریف کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، اہم سیاسی حکمت عملی پر مشورہ کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی)شہباز شریف کا بلاول بھٹو کو ٹیلی فون، اہم سیاسی حکمت عملی پر مشورہ کر لیا گیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے کل جماعتی کانفرنس کے

انعقاد پر مشاورت کی۔دونوں رہنماؤں کے مابین کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کی تاریخ اور اس میں زیر غور آنے والے نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close