کراچی میں تیسرے روز بھی بارش، کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 3 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

کراچی (پی این آئی)کراچی میں تیسرے روز بھی بارش، کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 3 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی۔کراچی میں مسلسل تیسرے روز کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی جبکہ کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، یوں تین روز میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی۔ریسکیو

حکام کے مطابق ناگن چورنگی مسلم ٹاؤن میں گھر میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ناگن چورنگی کے قریب کرنٹ لگنے سے 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔کارساز روڈ روڈ پر بجلی کے تار سےکرنٹ لگنے سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہوگیا، ماڈل کالونی کے ایک مکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔اس کے علاوہ کریم آباد میں کام کےدوران مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ترجمان کے الیکٹرک نے کارساز کراچی پر موٹرسائیکل سوار کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کارساز کراچی کے واقعے سے متعلق تفتیش کررہے ہیں، کے الیکٹرک کی متعلقہ ٹیمیں موقع پر بروقت امداد کے لیے موجود ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسر کو معطل کردیا گیا ہے ۔بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے۔ نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی کے قریب مرکزی سڑک پر پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں نے گرین لائن پروجیکٹ کے پُل پر موٹرسائیکلیں چڑھا دیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں حالیہ بارشوں کا اسپیل آج ختم ہوجائے گا کیونکہ کل سے مون سون ہواؤں کا رخ پنجاب کی طرف ہوجائےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close