حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ، وزیر اعظم عمران خان نے تمام وزارتوں سے رپورٹ طلب کر لی،وفاقی حکومت نے اپنی 2 سال کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کا کہناہے کہ اس ضمن میں وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارتوں،

محکموں اور ڈویژنز سے کارکردگی کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے آفس کی جانب سے تمام محکموں کو 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ جلد بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہدایت کی گئی ہے کہ 2 سال کے دوران وزارتوں اور محکموں میں اہم فیصلوں، منصوبوں اور اصلاحات کی رپورٹ بھجوائی جائے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد حکومت کی کارکردگی کی رپورٹ پبلک کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close