لاہور میں کورونا کا بڑھتا ہوا دباؤ، آج رات 12 بجے سے کون کون سے علاقے سیل کر دیئے جائیں گے؟ جانیئے اس رپورٹ میں

لاہور (پی این آئی)لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے سات نئے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان علاقوں میں کروونا مریضوں کی تعداد رپورٹ ہو رہی ہے۔ ان علاقوں میں ٹاؤن شپ اے ٹو بلاک، ڈی ایچ اے ای ایم ای سوسائٹی( مکمل) شامل ہے۔ اس کے علاوہ واپڈا ٹاؤن، مکمل ،جوہر ٹاؤن سی بلاک، چونگی امر

سدھو مین بازار اور ملحقہ آبادی، پنجاب گورنمنٹ سکیم اور گرین سٹی کے علاقے شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کے مطابق ان علاقوں میں لاک ڈاؤن رات 12 بجے کیا جائے گا اور یہ ایک ہفتے کے لیے رہے گا۔ ‘ان تمام علاقوں میں گذشتہ 14 روز میں کورونا وائرس کے 376 جبکہ مجموعی طور پر 877 مریض رپورٹ ہوئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close