اسلام آباد(پی این آئی)مائنس ون فارمولہ نہیں چلے گا، تحریک انصاف میں عمران خان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، شاہد خاقان عباسی نے اعتراف کر لیا، سابق وزیراعظم و سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مائنس ون فارمولا میری نظر میں ناممکن ہے۔ کیونکہ نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف میں کوئی
شخص عمران خان کی جگہ لے سکتا ہے۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئیشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے کرونا ہوا تو کم درجے کا بخار رہا، کرونا کی وجہ سے بے پناہ کمزوری ہوئی اور ابھی بھی کمزوری ہے۔ انہوں نے بتایا میں کرونا سے قبل 10 سے 12 کلو میٹر تک روز واک کرتا تھا لیکن اب اتنی کمزوری ہے کہ آدھا کلو میٹر کی واک بھی نہیں کر سکتا، قرنطینہ سے پہلے 8 ماہ جیل میں گزارے، اس لیے آئسولیشن کا احساس نہیں ہوا۔ شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ناکام ہو چکی اور کوئی مستقبل نظر نہیں آتا، میں تو چاہتا ہوں کہ حکومت 5 سال مکمل کرے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس حکومت کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے۔ عدم اعتماد تحریک واحد راستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ گورننس کی بہتری کے لیے اپنا منہ بند رکھیں، وزیراعظم کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے، عمران خان منہ بند رکھیں تو حالات 50 فیصد بہتر ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں