ڈیرہ غازی خان میں قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کیسے ہو گی؟ نئی ٹیکنالوجی آ گئی

ڈیرہ غازی خان (پی این آئی)ڈیرہ غازی خان میں قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کیسے ہو گی؟ نئی ٹیکنالوجی آ گئی، ڈیرہ غازی خان میں عید قربان کے موقع پر جانوروں کی آن لائن خریداری ہوگی۔ کورونا وائرس نے واقعی دنیا کو بدل دیا ہے، اس وائرس کی وجہ سے جہاں زندگی کی مشکلات بڑھی ہیں تو وہیں

سوچ کی تبدیلی سے آسانیوں کے رجحانات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔عید الاضحیٰ بھی قریب ہے تو رواں سال کچھ لوگ قربانی کا جانور آن لائن خریدیں گے یعنی اب بکرا بھی آن لائن ہو گیا۔ قربانی چھوٹے کی ہو یا بڑے کی، رنگ، نسل، ریٹ، ویٹ، بھاؤ تاؤ سب کچھ آن لائن دستیاب ہے۔ڈیرہ غازی خان میں بکرا منڈیوں کی جھنجھٹ سے بچنے کے لیے آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے جہاں جانور گھر پہنچانے کی سہولت بھی میسر ہے۔آن لائن بکروں کے فارم پر صاف ستھرے اور صحت مند بکرے دستیاب ہیں اور بعض نے تو کیمروں کے لیے خصوصی پوز بھی بنوائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close