کراچی کی بڑی سیاسی قوت نے کے الیکٹرک کو مافیا قرار دے دیا، علاج کیا بتایا؟

کراچی(پی این آئی)کراچی کی بڑی سیاسی قوت نے کے الیکٹرک کو مافیا قرار دے دیا، علاج کیا بتایا؟ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامرخان و دیگر اراکین رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کی اور کے الیکٹرک پر شدید تنقید کی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا

کہ گزشتہ کئی ماہ سے کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے، کے الیکٹرک شہریوں سے زائد بلنگ کے ذریعے اربوں روپے بٹور رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری بدترین لوڈشیڈنگ کو جھیل رہے ہیں، ہم نے کئی مرتبہ کے الیکٹرک انتظامیہ سے لوڈشیڈنگ پر بات کی لیکن کے الیکٹرک مافیا کاگروپ بنتا جارہا ہے جو کسی کو خاطر میں نہیں لاتے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان سے بھی کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بات کی لیکن کے الیکٹرک وزیراعظم کی گزارشات پر بھی عمل کرنے کو تیار نہیں، مسئلہ حل کرنے کے بجائے نیپرا نے مزید ٹیرف میں اضافہ کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں