بلوچستان(پی این آئی)ایف آئی اے بلوچستان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں گھپلا کرنے والے 90 سرکاری افسران سے ایک کروڑ روپے وصول کر لیے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بلوچستان نے صوبے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طور پر رقم حاصل کرنے والے 90 افسران
سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کرلی۔ایف آئی اے حکام نےنجی ٹی وی نیوز کو بتایا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طور پر اپنے آپ کو غریب ظاہر کرکے رقم حاصل کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف انکوائری کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اب تک 90 افسران سے ایککروڑ سے زائد رقم ریکور کرلی گئی ہے جب کہ نصیرآباد میں لائیو سٹاک کے گریڈ 17کے ملازمین میاں بیوی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مزید افسران کے خلاف بھی انکوائری جاری ہے جیسے جیسے ثبوت ملتے جائیں گے مزید افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں