کرپشن بچاو، مل کر کھاو، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس پر حکومتی ترجمان کا سخت حملہ

اسلام آباد(پی این آئی)کرپشن بچاو، مل کر کھاو، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس پر حکومتی ترجمان کا سخت حملہ، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کرنے والوں کا اپنے ارکان پر ہی اعتبار نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمٰن اور مریم

اورنگزیب کے بیانات پر ردِ عمل دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی مجوزہ اے پی سی ’کرپشن بچاؤ، مل کر کھاؤ‘ تحریک کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دو سال قبل بتادیا تھا کہ چور لٹیرے اکٹھے ہوجائیں گے۔ آج وزیراعظم پاکستان کی بات حرف بحرف سچ ثابت ہوتی جا رہی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ زرداری اور شریفوں کے دسترخوان سے فیض یاب مولانا کی بے چینی سمجھ آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018ء گواہ ہے کہ عمران خان تنہا ہو کر بھی ان سب چوروں پر بھاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی لوٹے ہوئے مال کی واپسی کے لیے ہونی چاہیے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہر جماعت میں موجود دیانتدار رہنما اور کارکن اندر سے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے قائل ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اے پی سی کرنے والوں کا اپنے ارکان پر ہی اعتبار نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close