عید الاضحیٰ پر وبا پھیلنے کا خدشہ ، حکومت نے عوام سے بڑی اپیل کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو عید الاضحیٰ پر وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔شبلی فراز کا کہنا تھا

کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے این سی او سی نے بطور ادارہ اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے زمینی حقائق دیکھ کر حکمت عملی بنائی اور پاکستان دوسرے ممالک کی نسبت کورونا وبا سے محفوظ رہا۔جہانگیر ترین کے خؒاف بڑی بغاوت،شوگر ملز ایسوسی ایشن میں اختلافات شدید، فارورڈ بلاک وجود میں آگیا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ابتدا میں پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے صرف 2 لیب موجود تھیں، آج پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے 129 لیب موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی نقصانات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے جعلی لائسنز والے 28 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام مشکوک لائسنسز پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور میں جاری ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close