اپوزیشن کی دھمکیاں کسی کام نہ آئیں، عمران خان بطور وزیراعظم آئینی مدت پوری کریں گے، بڑی حمایت مل گئی

لاہور(پی این آئی)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ عمران خان بطوروزیراعظم آئینی مدت پوری کریں گے،اپوزیشن کی دھمکیوں سے احتساب کاعمل نہیں رکے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنرپنجاب چودھری محمد سرور سے صوبائی وزراعنصرمجید،ممتازاحمدنے ملاقات کی ،گورنر پنجاب نے

گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ،حکومت اور عمران خان بطور وزیراعظم آئینی مدت پوری کریں گے ،اپوزیشن جماعتوں کو عوام 2018 کے انتخابات میں مائنس کرچکی ہے، اپوزیشن کی دھمکیوں سے احتساب کو کسی صورت بریک نہیں لگے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہم ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں ،ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کے نتائج قوم آج تک بھگت رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close