حکومت کورونا سے ہونے والی فی موت کا 25 لاکھ وصول کر رہی ہے، نامور سیاسی شخصیت کا مضحکہ خیز الزام

پشاور(پی این آئی) حکومت کورونا سے ہونے والی فی موت کا 25 لاکھ وصول کر رہی ہے. اے این پی کے صوبائی صدر اور اسفندیار ولی کے صاحبزادے ایمل ولی نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فی موت بھاری رقم وصول کر رہی ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت جعلی کورونا ٹیسٹ کروا

رہی ہے، لوگوں کو کرونا کھا رہا ہے اور ہم کرونا کو کھا رہے ہیں۔سرکاری کرونا ٹیسٹ جعلی ہورہے ہیں، اس میں لوگوں کو سمجھایا گیا ہے کہ 40 میں سےتین چار پازیٹو آنے چاہئیں۔بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اس ڈر کی وجہ سے اپنے مریضوں کو ہسپتال نہیں لا رہے کیونکہ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ کچھ پیسوں کے لئے ان کے پیاروں کو مار دیا جائے گا۔خیال رہے کہ پوری دنیا کی طرح اس وقت کورونا وائرس نے پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں۔تاہم دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی کورونا کے خلاف اقدامات میں پاکستان کی تعریف سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو ہوئی ہے جس میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں قابل ستائش قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کی مدد کے حوالے سے ڈبلیوا یچ او کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سہولیات کی فراہمی کے لئے سائنسی بنیادوں پر حکمت عملی اختیار کی ہے۔ پاکستان میں اگر کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 4700 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close