لاہور(پی این آئی) دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹ والے ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ جاپان سب سے طاقتور ملک جبکہ افغانستان سب سے کمزور ملک قرار، پاکستان اس درجہ بندی میں آخری پانچ ممالک میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاری کردہ فہرست کے مطابق جاپان کے شہری بغیر ویزے کے
191 ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں جبکہ پاکستان کے شہری 32 ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ سب سے کمزور قرار دیئے جانے والے ملک افغانستان کے شہری صرف 26 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح درجہ بندی میں سرفہرست ممالک میں سنگاپور دوسرے جبکہ جرمنی اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ یمن، صومالیہ، شام، افغانستان اور عراق دنیا کے کم سے کم درست یا ’ویلڈ‘ پاسپورٹ کی فہرست میں سرفہرست اور انتہائی درست پاسپورٹ کی فہرست میں سب سے نیچے ہیں۔اس کے علاوہ پڑوسی ملک بھارت کی جائے تو اس کے شہری بغیر ویزے کے 58 ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان کی بات کی جائے تو پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری بغیر ویزے کے 32 ممالک میں کبھی بھی جا سکتے ہیں، ان ممالک میں ں قطر، کمبوڈیا، روانڈا، سینیگال، نیپال، کینیا، مالدیپ جیسے ممالک شامل ہیں۔ ان میں بھی کئی ایسے ممالک ہیں جن کے نام شاید پاکستانیوں نے بھی کبھی نہیں سنے ہوں گے۔خیال رہے کہ ہینلی اینڈ پارٹنرز کے مطابق پاسپورٹ کی توثیق کا معیار وہ شرح ہے جس پر سیاحوں کو دنیا کے مختلف ممالک میں سفر کرنے کی اجازت ہے۔ سفر کرنے کے اجازت نامے کا تعلق پاسپورٹ کی طاقت سے ہوتا ہے۔ اس بات کا اندازہ جاری ہونے والی فہرست سے لگایا جا سکتا ہے جس میں طاقتور پاسپورٹ رکھنے والے جاپان کے شہری 191 ممالک میں جا سکتے ہیں جبکہ کمزور افغانستان کے شہری صرف 26 ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں