لاہور(پی این آئی) عمران خان کو لانے والے بھی ہم ہیں اور گرانے والے بھی ہم ہی ہیں۔ چینل 24 کی بندش کے بعد حکومت پر تنقید کرتے ہوئے تجزیہ نگار نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ حکومت نے میڈیا کے ساتھ ذاتی دشمنیاں بنا لی ہیں، ان کا وقت آگیا ہے، انہیں حکومت سے باہر ہونے دو پھر دیکھنا میڈیا ان کے ساتھ کرتا کیا
ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب جس دن حکومت باہر ہو گی تو لوگ ان کے خلاف کھڑے ہو جائیں گے، اس حکومت نے لوگوں کے ساتھ بہت زیادتیاں کی ہیں۔بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کچھ اینکرز اور تجزیہ نگاروں کے ساتھ ذاتی دشمنیاں بنا لی ہیں، وہ ان کے خلاف نہ بولتے ہیں اور نہ لکھتے ہیں، اگر ایسے میڈیا پرسنز کچھ کریں تو انہیں سنسر کر دیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگوں نے یوٹیوب کو اپنا کاروبار بنا لیا ہے، یہ حکومت آرڈر دیتی ہے کہ فلاں ٹی وی چینل سے فلاں شخص کو نکال دو۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں۔وہ دن دور نہیں جب یہ حکومت سے باہر ہوں گے اور میڈیا یاد دلائے گا کہ ہم آپکو لانے والے تھے اور ہم ہی گرانے والے ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل پیمرا نے چینل 24 کی نشریات پر پابندی لگا دی تھی۔ پیمرا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹیڈ جاری لائسنس کے تحت ویلیو ٹی وی چینل پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کا مجاز تھا، جبکہ کمپنی پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 24 نیوز کے نام سے نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز پر مبنی مواد نشر کررہی تھی اور پیمرا کے بار بار منع کرنے اور متعدد نوٹسز کے باوجود سینٹرل میڈیا نیٹ ورک نے چینل نشریات میں نیوز ، کرنٹ افئیرز سے متعلق پروگرام جو کہ پیمرا قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہیں، پیمرا نے 7 مئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔تا ہم اس پابندی کے بعد اب لاہور ہائیکورٹ نے چینل 24 کی نشریات بند کرنے کا پیمرا کا حکم معطل کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں