کورونا سے نجات، شارجہ سے نجی ایئرلائن کی پرواز مزید 170 پاکستانیوں کو لیکر کوئٹہ پہنچ گئی

کوئٹہ(پی این آئی)کورونا سے نجات، شارجہ سے نجی ایئرلائن کی پرواز مزید 170 پاکستانیوں کو لیکر کوئٹہ پہنچ گئی،کورونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پھنسے بلوچستان کے مزید 170 شہری کوئٹہ پہنچ گئے، کسی بھی شہری میں کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے

مطابق منگل کو شارجہ سے نجی ایئرلائن کی پرواز مزید 170 مسافروں کو لیکر کوئٹہ پہنچ گئی۔انہوں نے بتایا کہ وطن واپس آنے والے یہ افراد کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے تھے۔کوئٹہ پہنچنے والی پرواز میں عملے کے 6 ارکان اور تین بچوں سمیت کل 176 مسافر شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچنے والوں میں سے کوئی بھی کورونا وائرس کا مشتبہ مریض رپورٹ نہیں ہوا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کوئٹہ ایئر پورٹ پہنچنے پر جہاز کو مکمل طور پر ڈس انفکیٹ بھی کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close