اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ہو گی؟ نہیں ہو گی؟ حتمی کیا طے ہوا؟ مریم اورنگ زیب کیا کہتی ہیں؟

اسلام آباد(پی این آئی)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اے پی سی پر متحد و متفق ہیں۔ کل جماعتی کانفرنس جلد منعقد کی جائے گی۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف اے پی سی کی میزبانی کریں گے۔ تمام سیاسی قائدین اور جماعتوں کی

مشاورت سے تاریخ طےکی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں حکومت کی کرپشن، نااہلی، چوری اور عوام کے مسائل پر غور ہوگا اور اے پی سی میں مشاورت کے ساتھ مستقبل کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close