کراچی(پی این آئی)مولانا فضل الرحمان نے مائنس ون کی مخالفت کر دی، انہوں نے نیا مطالبہ کر دیا، کیا کہتے ہیں؟ جانیئے۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں مائنس ون کی نہیں، مائنس آل کی بات کرتا ہوں، دھرنے کے بعد ان کا ڈاؤن فال شروع ہوگیا تھا، اب ان کی کشتی ڈوبنے کے
قریب ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ استعفیٰ نہیں دیں گے تو خوار ہوں گے۔ اگر یہ خود مستعفی ہوجائیں تو زیادہ بہتر ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کی جانب سے9 جولائی کو اے پی سی ہو رہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اے پی سی سیاسی جماعتوں کےدرمیان یکجہتی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، مستقبل قریب میں بہتری کی گنجائش نظر نہیں آتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں