اسلام آباد(پی این آئی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہونے والی دوا ریمیڈیسیویر آئندہ 3 ہفتوں میں ملک میں دستیاب ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) عاصم رؤف نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ دوا کی رجسٹریشن کے بعد ڈریپ نے دو
دوا ساز کمپنیوں کو اس اہم دوا کی درآمد کی اجازت دی تھی۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ نے مقامی سطح پر دوا کی تیاری کے لیے 14 مینوفیکچررز کو لائسنسز بھی دئیے ہیں۔خیال رہے کہ ریمیڈیسیویر انجکشن ایک اینٹی وائرل ہے جو وائرس کو خود سے دوبارہ پیدا ہونے سے روکتا ہے یا ایسا کرنے کی صلاحیت کو سست کرتا ہے۔کلینیکل ٹرائلز حوصلہ افزا ثابت ہونے کے بعد امریکا، جاپان، جنوبی کوریا اور یورپی یونین میں اس دوا کے استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے،خیال رہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی ای) نے یکم مئی کو ریمیڈیسیویر کے استعمال کی منظوری دی تھی جس سے دوا کی قلت ہوگئی تھی لیکن وقت کے ساتھ صورتحال بہتر ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں