اسلام آباد سے کینیڈا جانے والی پی ائی اے کی پرواز سے فضائی میزبان ٹورنٹو کے ہوٹل سے غائب ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد سے کینیڈا جانے والی پی ائی اے کی پرواز سے فضائی میزبان ٹورنٹو کے ہوٹل سے غائب ہو گیا۔اسلام آباد سے کینیڈا پہنچنے والی قومی ائیر لائنز (پی آئی اے) کی فلائٹ کا فضائی میزبان (فلائٹ اسٹیورڈ) امیگریشن کے بعد ہوٹل سے لاپتہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ

یاسر پی کے781 میں ٹورنٹو پہنچا تھا اور امیگریشن ہونےکے بعداچانک ہوٹل سےغائب ہوگیا۔قومی ائیر لائنز کے کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ائیرپورٹ اتھارٹی کو اس واقعے سے متعلق اطلاع دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نےکینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی یاسر کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کردیا ہے، انہیں واپسی پر ایک بندےکی کمی پرکینیڈین حکام کو اطلاع کرنا لازمی تھا۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان یاسر کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close