خواجہ آصف حکومت کے حق میں کھل کر سامنے آگئے ، سینئر صحافی کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کھری کھری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) خواجہ آصف نے انصار عباسی کے دعوے کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی انصا رعباسی نے ایک سینئر وزیر وفاقی کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایک سینئر وزیر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے اور پیغام

خواجہ آصف کو پہنچا دیا گیا ہے۔خواجہ آصف نے انصار عباسی کے اس دعوے کی تردید کردی اور کہا کہ میرے سےتو کسی نےرابطہ نہیں کیا۔ رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”میرے سےتو کسی نےرابطہ نہیں کیا،انصار عباسی صاحب ماشاءاللہ محترم اور مستند صحافی ھیں، صحافتی آداب کو ملحوظ خاطر رکھتے ھوئے اگر مجھ سے تصدیق کر لیتے تو مجھے تردید کی گستاخی نہ کرنی پڑتی”۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل انصار عباسی نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر نے مبینہ طور پر نون لیگ کی سینئر قیادت کو وزیراعظم عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کی پیشکش کی ہے۔ انصار عباسی نے کہا تھا کہ یہ پیغام نواز شریف، شہباز شریف اور خواجہ آصف تک پہنچا دیا گیا ہے۔انصار عباسی کے مطابق وفاقی وزیر نے حال ہی میں نون لیگ کی سینئر رہنما کی فیملی کے ایک رکن سے اس معاملے پر بات کی ہے کہ اگر عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تو پی ٹی آئی کے کئی ارکان قومی اسمبلی بھی اس کی حمایت کریں گے، پی ٹی آئی کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعلقات پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔ تاہم اب خواجہ آصف نے اس کی تردید کردی ہے۔ یاد رہے کہ اس حوالے سے اک خبر یہ بھی سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر نے مبینہ طور پر نون لیگ کی سینئر قیادت کو وزیراعظم عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کی پیشکش کی ہے۔ تاہم اس خبر کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close