پنجاب حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن میں آٹے کی نئی قیمت طے ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ مل سکا، قیمت بدستور 1050 روپے

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن میں آٹے کی نئی قیمت طے ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ مل سکا، قیمت بدستور 1050 روپے۔پنجاب میں حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ پہنچ سکا۔حکومتی دعوؤں اور وعدوں کے باوجود

پنجاب میں عوام کو آٹا سستا ملا نہ ہی روٹی سستی مل سکی۔چیئرمین فلور مل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 9 جولائی سے دکانوں پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہوسکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بدستور 1 ہزار 50 روپے ہے۔دوسری طرف خیبرپختونخوا میں بھی آٹے کی قیمت میں کمی نہ ہوسکی بلکہ آٹے کی 85 کلو گرام کی بوری کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close