وفاقی کابینہ نے ائر مارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو مقرر کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ نے ائر مارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں ایئر مارشل ارشد ملک کو چیف ایگزیکٹو پی آئی اے تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔انھیں 3 سال کیلیے پی آئی اے کا چیف

ایگزیکٹو مقررکیا گیا تھا۔ اب ایئر مارشل ارشد ملک 12 جولائی کو ایئر فورس سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی بقیہ پریڈ کنٹریکٹ پراس عہدے پر برقرار رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جعلی اور مشکوک ڈگریوں کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایسے پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔ کابینہ نے پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں سے متعلق جانچ پڑتال جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا کی صورتحال سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیز ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا معاملہ موخرکردیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close