لاہور(پی این آئی)965 میڈیا ورکروں کی نوکریاں بچ گئیں، لاہور ہائی کورٹ نے چینل 24 نیوز کو بحال کر دیا، لاہور ہائیکورٹ نے چینل 24 نیوزکا لائسنس بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی طرف سے 24 نیوز کی بندش کا اقدام معطل کر دیا گیاہے ،عدالت نے وفاقی حکومت ، پیمرا و دیگر فریقین
کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود نے 24 نیوز کا لائسنس بحال کیا ہے ، پیمرا کی حکم امتناع جاری نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں