صحت انصاف کارڈ پر سرکاری ملازمین کو مفت علاج کی خوشخبری دے دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)صحت انصاف کارڈ پر سرکاری ملازمین کو مفت علاج کی خوشخبری دے دی گئی، وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کوصحت انصاف کارڈ کی صورت میں مفت علاج کی سہولت میسر ہوسکے گی۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اجلاس لاہور

میں ہوا جس میں انہوں نے سرکاری ملازمین کے لیے طبی مراعات کا اعلان کرتے ہوئے انہیں صحت کارڈ پر علاج کرانے کی سہولت سے آگاہ کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ صحت انصاف کارڈ ہولڈرز کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ صحت انصاف کارڈ ہولڈرز کیلئے مزید اسپتالوں کو ان پینل کیاجائے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے ترقیاتی منصوبوں کومقررہ وقت پرمکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔انہوں نے کہا کہ مدراینڈچائلڈ اسپتال گنگارام، انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کو وقت پر مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نشترٹواسپتال ملتان کو بھی مقررہ وقت پرمکمل کیاجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close