پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل پر فیصلہ، آج وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہو گا

اسلام آباد(پی این آئی)پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل پر فیصلہ، آج وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہو گا، وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،جس میں 10 نکاتی ایجنڈہ زیرغورآئے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ

کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈہ زیرغورآئے گا۔بعض وزراء کابینہ ڈویژن کے کمیٹی روم سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے،اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی امور پر غور ہوگا،کابینہ کو پائلٹس کے مشکوک لائسنسز کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔کابینہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیزایکٹ2017 اور محدود شراکت داری ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ سیکٹر ایف 12 اور سیکٹر جی 12 کی زمین فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کو منتقل کرنے کی منظوری،شہری سید محمدشارک رضا کو پاکستان سے برطانیہ کےحوالےکرنے کی درخواست کا جائزہ لے گی،نادرا اور انٹر نیشل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے درمیان ‘آر سی ایم سی” کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے،کابینہ ایگرو فوڈ پروسیڈنگ فیسیلیٹیز ملتان کےطےشدہ ایگزیکٹو کی تقرری کی منظوری دے گی۔ کابینہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے ایس ٹی ای ڈی ای سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تین ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری دے گی،وزارت قانون و انصاف کی منظوری لئے بغیر ایف بی آر وکلاء کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت کا تجویز منظوری کے لئے کابینہ میں پیش ہوگی،وفاقی کابینہ نجکاری کمیٹی کے 2 جولائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close