جعلی بینک اکاؤنٹ کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم آج ویڈیو لنک پر عائد کی جائے گی

کراچی (پی این آئی)جعلی بینک اکاؤنٹ کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم آج ویڈیو لنک پر عائد کی جائے گی، جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری، فریال تالپورو دیگرملزمان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی، کورونا وائرس کے باعث ملزمان کیلئے ویڈ یولنک کا انتظام کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوگی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری، فریال تالپور و دیگر ملزمان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی، اس سلسلے میں نیب کراچی نے آصف زرداری کیلئے بلاول ہاؤس میں وڈیولنک کا انتظام کرلیا۔احتساب عدالت کراچی کی جانب سے انور مجید کیلئے اسپتال میں ہی ویڈیو لنک کا انتظام مکمل کرلیا گیا ہے، رجسٹرار احتساب عدالت کراچی انور مجید کی ویڈیو لنک پر شناخت کی تصدیق کریں گے۔کیس کی سماعت کے موقع پر حسین لوائی، طحہ رضا، محمد عمیر پر اڈیالہ جیل میں ویڈیولنک پر فرد جرم عائد کی جائے گی، ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث جیل میں موجود ملزمان پر ویڈ یولنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ جو ملزمان جیل میں نہیں ہیں وہ ذاتی حیثیت میں فرد جرم کیلئے پیش ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close