میڈیا کیساتھ محاذ آرائی، چوہدری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کو قیمتی مشورہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی )سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی ہے کہ میڈیا کے ساتھ محاذ آرائی کسی بھی صورت مناسب نہیں، اس سے صرف حکومت کا نقصان ہوگا۔ میڈ یا کے ساتھ بگڑتے تعلقات پر شجاعت حسین نے وزیراعظم کو خط لکھا اور کہا

میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، ریاست کے استحکام کیلئے اس کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں اتحادی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے لکھے گئے خط کو آپ تنقید کے پیرائے میں نہیں لیں گے، حکومت اور میڈیا کے درمیان قربت کی بجائے فاصلے پیدا کروائے جارہے ہیں، اس سے صرف حکومت کا نقصان ہوگا، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، ریاست کے استحکام کیلئے اس کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔انہوں نے وزیراعظم کو تجویز دی کہ میڈیا کے ساتھ محاذ آرائی کسی بھی صورت مناسب نہیں، روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری اور 24 نیوز کے لائسنس کی معطلی محاذ آرائی اور نشانہ بنانے کے تاثر کو تقویت دے رہی ہے۔انہوں نے 24 نیوز کا لائسنس معطل کرنے کا اقدام فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اس سے میڈیا ورکرز کو بیروزگاری سے بچایا جاسکے گا، کیونکہ آئین و قانون کی سر بلندی ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

close