کورونا کا طریقہ علاج دریافت کرنے میں بڑی کامیابی ، 75فیصد مریض کس طرح صحتیاب ہوئے ؟ شاندار تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) جوڑوں کے درد میں استعمال ہونے والے انجیکشن ایکٹمرا کے کورونا کے مریضوں پر مثبت اثرات سامنے آگئے۔ایکٹمرا انجیکشن کا ٹرائل لاہور کے جنرل ہسپتال میں 54 مریضوں پر کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے مریضوں کو ایکٹمرا کے 2، 2 انجیکشن لگائے جس کے بعد 75 فیصد مریض 10 روز کے اندر اندر

ٹھیک ہوگئے۔اس تجربے کے دوران 7 مریضوں کی اموات بھی ہوئی ہیں لیکن یہ وہ مریض تھے جو پہلے سے ہی گردوں اور شوگر کی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صرف ایکٹمرا لگانے سے فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ گردوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور دیگر انفیکشنز کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے، اس کے ساتھ دیگر ادویات بھی دینی پڑتی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ایکٹمرا انجیکشن کے کورونا کے مریضوں پر مثبت نتائج سامنے آچکے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں یہ بلیک میں لاکھوں روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایکٹمرا انجیکشن اور دیگر ضروری ادویات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close