عمران خان نے کہا تھا میں رلاوں گا اور اب وہ پوری قوم کو رلا رہا ہے، مخدوم جاوید ہاشمی بھی پھٹ پڑے

اسلام آباد(پی این آئی )مسلم لیگ نون کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا میں رلاوں گا اور اب وہ پوری قوم کو رلا رہا ہے۔ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ بہالپور سیکرٹیٹ کو ملتان اور ڈیرہ غازی خان والے تسلیم نہیں کریں گے، صوبے کا نعرہ لگانے

والے متحد ہوں۔انہوں نے کہا کہ 72 سال سے پاکستان میں کوئی صوبہ نہیں بنا اور اب جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ کو بہاولپور بنا کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا گیا ہے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ گندم کی کٹائی کے سیزن میں آٹے کی قیمتیں بڑھ گئی ہوں۔

close