حکومت پاکستان مثال بن گئی ، عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے نمٹنے کی کوششوں پر پاکستان کے لئے اہم پیغام جاری کردیا

اسلام آباد(پی این آئی )عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے کہا ہے کہ کہ حکومت پاکستان کے کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں، عمران خان کا کہنا تھاکہ کورونا وبا کے دوران پاکستان سمیت بین الاقوامی برادری کی مدد کرنے پر عالمی ادارہ صحت کے کردار کو سراہتے ہیں۔وزیراعظم عمران

خان کی عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سمیت بین الاقوامی برادری کی مدد کرنے پر عالمی ادارہ صحت کے کردار کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے لیے سائنسی بنیادوں پر اعداد و شمار پر مبنی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، معمولات زندگی اور حفاظتی اقدامات کے درمیان توازن کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں جس سے وبا کے پھیلاو میں کمی آ رہی ہے تاہم ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے سفری پابندیوں سے ترقی پذیر ممالک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے سفری پابندیوں کے خاتمے میں کردار ادا کرے اور اعداد و شمار کی بنیاد پر بلا امتیاز سفری قوائد مرتب کیے جائیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈی جی ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا کی وجہ سے سفر سے متعلق گائیڈ لائنز پر کام کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close