گوجرانوالہ(پی این آئی) مسلم لیگ ن کا ایم پی اے اشرف انصاری پی ٹی آئی کی تقریب میں پہنچ گیا، لیگی ایم پی اے کو دیکھ کر شرکاء حیران رہ گئے، اشرف انصاری نے کہا کہ (ن) لیگ کی ٹکٹ پرمنتخب ہوا، لیکن عمران خان کے ہراچھے اقدام کا ساتھ دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاق اور پنجاب میں حکومتی تبدیلی اور
مائنس ون کی خبروں کے ساتھ مسلم لیگ اور پی ٹی آئی نے ایک دوسرے کے ارکان اسمبلی کی ہمدردیاں بھی لینے کیلئے کوشاں ہے۔ن لیگ کے چند ارکان اسمبلی نے گزشتہ دنوں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی۔ جس پر ن لیگ نے ان کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ اسی طرح وفاق میں ایک درجن کے قریب ارکان اسمبلی نے وزیراعطم کے خلاف تحریک عدم میں ساتھ دینے کیلئے ن لیگی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے۔وفاقی وزیر نے مبینہ طور پر ن لیگ کی قیادت کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کی پیشکش کی ہے۔ن لیگ کو کہا گیا کہ اگر وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلائی گئی تو پی ٹی آئی کے کئی ارکان قومی اسمبلی میں اس تحریک کی حمایت کریں گے۔ اسی طرح آج معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ایم پی اے اشرف انصاری پی ٹی آئی کی تقریب میں چلا گیا۔لیگی ایم پی اے کو دیکھ کر شرکاء حیران رہ گئے۔ ایم پی اے اشرف انصاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پرمنتخب ہوا ہوں۔ لیکن عمران خان کے ہر اچھے اقدام ساتھ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ جس کے باعث اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران خان کا ساتھ دیا۔ عمران خان اپنے نظریے سے ہٹ گئے تو ساتھ چھوڑ دیں گے۔ اس موقع پر تقریب میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے لیگی ایم پی اے اشرف انصاری کو ٹائیگرفورس کی جیکٹ اور کیپ بھی پہنائی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں