واحد صوبائی حکومت نے 15جولائی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ دیدیا

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان حکومت نے 15جولائی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق 15جولائی سے کورونا میں اضافہ نہ ہوا تو تعلیمی ادارے کھول سکتے ہیں۔ لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں کی

شرح میں 50 فیصدکمی آئی ،15 جولائی سے کورونا میں اضافہ نہ ہوا تو تعلیمی ادارے کھولنے میں مشکل نہیں ہوگی ،کورونا کیسز کی موجودہ شرح رہی یا مزید کم ہوئی تو تعلیمی ادارے کھول سکتے ہیں۔ترجمان بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن ہے،لوگ ایس او پیز کاخیال نہیں رکھیں گے تو کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں، لیاقت شاہوانی نے کہاکہ عوام نے تعاون نہیں کیاتو سمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کریں گے۔انہوں مزید بتایا کہاکہ مئی کے پہلے 5 دن 475 کورونا کیسز مثبت آئے تھے، کوئٹہ میں لوگ ایس او پیز پر عملدرآمد کررہے ہیں جو خوش آئندہے ،عید پر بھی لوگوں کو ایس او پیز پر عملدرآمدیقینی بناناہو گا۔ترجمان بلوچستان حکومت نے کہاکہ 15 جولائی سے کورونا میں اضافہ نہ ہوا تو تعلیمی ادارے کھولنے میں مشکل نہیں ہوگی ،کورونا کیسز کی موجودہ شرح رہی یا مزید کم ہوئی تو تعلیمی ادارے کھول سکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے بلوچستان کیلئے نوکریوں کے کوٹے پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔خیال رہے کہ بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاون 36 ویں روز میں داخل جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پرعملدرآمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبے میں سمارٹ لاک ڈاون 15 جولائی تک جاری رہیگا، سمارٹ لاک ڈاون کے تحت شاپنگ سینٹرز اور دکانیں ہفتے میں 6 دن کھلی رہے گی، محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق تمام شاپنگ مالز مارکیٹس دکانوں گودام آٹو ریپئر شاپس سمیت دیگر دکانیں صبح9 بجے سے شام07 بجے تک کھلی رہیں گی، تندور ڈیری پروڈکٹس شاپس میڈیکل سٹورز بلڈ بینک اور ٹیلر شاپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کے لیئے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی کسی بھی دکان میں ایک وقت میں 4 سے زائد افراد نہیں ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close