ڈیرہ غازی خان(پی این آئی)ڈیرہ غازی خان کی ڈسٹرکٹ بار کے صدر نصیر کھوسہ نے وزیر مملکت زرتاج گل پر رشوت مانگنے کا الزام لگا دیا۔ڈیرہ غازی خان کی ڈسٹرکٹ بار کے صدر نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل پر رشوت مانگنے کا الزام لگادیا۔اپنے بیان میں بار کے صدر نسیم کھوسہ نے کہا کہ
اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ بار کو وزارت قانون کی طرف سے 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک ملا، یہ چیک زرتاج گل وزیر نے انہیں وزارت قانون کی طرف سے دیا۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ چیک جمع کراکر اسلام آباد سے فیصل آباد پہنچے تو بینک منیجر کا فون آگیا جس نے کہا کہ زرتاج گل وزیر نے فون کرکے چیک کیش کرنے سے منع کردیا ہے۔بار کے صدر نسیم کھوسہ نے الزام لگایا کہ رشوت نہ دینے پر چیک کیش نہیں ہونے دیا گیا۔دوسری جانب وزیر مملکت زرتاج گل نے الزام مسترد کردیا اور کہا کہ امدادی چیک وزرات قانون کی طرف سے ڈی جی خان بارکودیا گیا تھا اور انہیں تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں