لاہور (پی این آئی)بیس کلو تھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر، نئے نرخ کا اطلاق دو ماہ کیلئے ہوگا۔ محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی تمام شرائط مان لیں۔تفصیل کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تین ماہ سے برقرار ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔ تاہم اس ڈیڈ لاک کے خاتمے نے
شہریوں پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا ہے۔محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی تمام شرائط مانتے ہوئے 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 55 روپے کا اضافہ کرکے اس کی قیمت 860 روپے مقرر کر دی ہے۔نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت دو روپے پچہتر پیسے اضافہ ہوگا۔ اوپن مارکیٹ میں آٹا چالیس روپے پچیس پیسے کی بجائے 43 روپے فی کلو ملے گا۔ قیمتوں کا اطلاق اگلے دو ماہ کے لئے عارضی ہوگا۔مرکزی چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں اپنا آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے تعینات ہونیوالے سیکریٹری خوراک نے رات گئے میٹنگ بلا کر تمام شرائط مان لی ہیں۔چیئرمین عاصم رضا نے بتایا کہ 20 کلو آٹے کا ایکس مل ریٹ 837، پہنچ 850 جبکہ ریٹئل پرائس 860 روپے ہوگی۔ تمام اضلاع میں سرکاری گندم کا کوٹہ یکساں دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں