حکومت نے بازاروں اور شاپنگ مالزکو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے25 جولائی سے بازار اور شاپنگ مالز عارضی طور پر بند کرنے کی تجویز وفاق کو بھجوا دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے عید الفطر کو مد نظررکھتے وفاق کو تجویزدی ہے کہ 25 جولائی سے لاہور کے بازار اور شاپنگ مالزکوعید ایام تک بند کر دیا جائے تاکہ عید کے

قریب بازاروں میں ہونے والے محکمہ رش اور کورونا کے پھیلائو کو روکا جا سکے تاہم مذکورہ تجویز پر حتمی فیصلہ وفاق مکمل مشاورت کیساتھ کرے گا۔دوسری جانب صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہاہے کہ ضروری شرائط اور قواعد و ضوابط طے ہونے پر پندرہ جولائی کے بعد ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کھولنے پر غور کررہے ہیں لیکن ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ مالکان کو گنجائش سے پچاس فیصد کم سیٹیں رکھنے کے مجاز ہونگے اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنے کے پابند ہو نگے ۔یہ باتیں انھوں نے راولپنڈی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیں،وفد کی قیادت صدر شیخ عبدالوحید،نائب صدر چوہدری محمد زاہد،نائب صدر عتیق عباسی ،رابطہ سیکرٹری طارق خان و دیگر موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں