نیب کا مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کا فیصلہ، پشاور پی آر ٹی منصوبے کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا

اسلام آباد(پی این آئی)نیب کا مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کا فیصلہ، پشاور پی آر ٹی منصوبے کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے زیر صدارت اجلاس میں مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ویڈیو لنک اجلاس میں

نیب کی مجموعی کارکردگی کیساتھ نواز شریف، آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی، شوکت عزیز، راجہ پرویز اشرف، سید یوسف رضا گیلانی، شہباز شریف، اسلم خان رئیسانی، ثناء اللہ زہری، مراد علی شاہ، قائم علی شاہ، اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، ڈاکٹر عاصم حسین اور احسن اقبال کے خلاف جاری تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مفتاح اسماعیل، غلام سرور خان، عامر کیانی، نور الحق قادری، بابر خان غوری، منظور وسان، آغا سراج درانی، شرجیل انعام میمن، خورشید شاہ، رانا ثناء اللہ، انجینئر امیر مقام، کپٹن صفدر، سردار مہتاب عباسی، مالم جبہ اور بلین ٹری سونامی مقدمات سے متعلق پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ نیب سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔چیئرمین نیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ، بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی اور میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close