چمن میں ٹرنچ روڈ کے قریب ٹینکی کی صفائی کے دوران بلڈنگ کے مالک سمیت 7 مزدور جاں بحق ہوگئے

کوئٹہ(پی این آئی) چمن میں ٹرنچ روڈ کے قریب ٹینکی کی صفائی کے دوران بلڈنگ کے مالک سمیت 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔چمن میں ٹرنچ روڈ کے قریب ٹینکی کی صفائی کے دوران 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا، جاں بحق افراد میں بلڈنگ کا مالک بھی شامل ہے۔چمن شہر

کے گنجان آباد شاہراہ ٹرنچ روڈ پر واقع مقامی بلڈنگ کی ٹینکی صفائی کے دوران 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں بلڈنگ کے مالک حاجی محمد نعیم اور ان کے دو بیٹے بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکال کر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔سٹی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او محسن خان کے مطابق ٹینکی میں گیس بھر جانے کی وجہ سے اموات ہوئیں، ڈاکٹروں نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close